باغبان رواں ماہ اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں ‘ محکمہ زراعت پنجاب

ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط بھی ڈال دیں ‘ترجمان کا بیان

پیر 3 اگست 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ باغبان رواں ماہ اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں اور ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط بھی ڈال دیں ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ باغبان ماہ اگست کے دوران پیوند کاری کا عمل جاری رکھیں اور باغات میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر باغات اور نرسریوں میں کیڑے مکوڑوں یا بیماریوں کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب سپرے بھی کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ اکثر اوقات مون سون کی بارشوں یا موسم برسات کے دوران پودوں کے تنوں سے گوند نکلنا شروع ہو جاتی ہے لہٰذا اسے کسی تیز دھار آلے سے اتارکر زخموں پر بورڈ و پیسٹ لگادینا چاہیے تاکہ پودے کا معیار متاثر نہ ہو۔انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔