کاشتکار مکئی کی بہتر پیداور کے لیے جڑی بوٹیاں فوری تلف کریں،محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

پیر 3 اگست 2015 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں 25 سے 50 فیصد تک پیداوار کم کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ مکئی کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم جڑی بوٹیوں کی ابتدائی مرحلہ میں تلفی اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر مکئی کی فصل پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے موسم میں مکئی کی فصل سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کا بھی بندوبست کیاجائے کیونکہ زیادہ دیر تک کھیت میں پانی کھڑا رہنے سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتاہے