ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال نے جولائی میں 484مجرمان اشتہاری ‘251عدالتی مفرور ، دیگر جرائم میں ملوث 191ملزمان کو گرفتار کیا ، ڈی پی او خانیوال کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 3 اگست 2015 23:06

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) جولائی کے مہینے میں ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال نے 484مجرمان اشتہاری ‘251عدالتی مفرور گرفتار کرنے کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث 191ملزمان کو گرفتار کیااور بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ 3055موٹر سائیکل بھی کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد بند کیے گئے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کو پرامن بنانے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے مہم جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی نرمی ہرگز نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ اور قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس نے ماہ جولائی میں بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا اور سنگین مقدمات اور دیگر جرائم میں ملوث 484مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ 251عدالتی مفرور بھی دھر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ناجائز اسلحہ میں ملوث کا گھیرا بھی تنگ کیا گیا اور 91ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلاشنکوف ‘9بندوق ‘8رائفل ‘9ریوالور‘61پسٹل‘2کاربین اور 3سے گولیاں اور کارتوس برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف بھی بھرپور کاروائی کی گئی اور 91منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7کلو چرس ‘آدھ کلو سے زائد ہیروئن ‘7ہزار لٹر شراب ‘27چالو بھٹی شراب بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرکے چالان کیا گیا ۔

ڈی پی او نے بتایا کہ قمار بازی ایکٹ کے تحت 10ملزمان بھی گرفتا رکیے گئے جبکہ ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں بلانمبری اور غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی بھی سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی اور 3055موٹرسائیکل بھی ضلع کے مختلف تھانہ جات پر بند کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :