`سینٹ کا متاثرین چترال کیلئے 20لاکھ روپے کی ادویات اوردیگرامدادی سامان بجھوانے کااعلان`

پیر 3 اگست 2015 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)سینٹ نے چترال کے متاثرین کیلئے 20لاکھ روپے کی ادویات اوردیگرامدادی سامان بجھوانے کااعلان کردیاہے ،سینٹ میں ملک میں سیلاب سے پیداشدہ صورتحال پربات کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہاکہ چترال میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سینٹ فنڈسے بیس لاکھ روپے دیئے جائیں جس میں دس لاکھ روپے کی ادویات اوردس لاکھ روپے کے دیگراشیاء فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سینٹ کے پاس فنڈزکمی کمی ہے اس سلسلے میں پہلے ایک تجویزپیش کی گئی تھی کہ تمام سینیٹرزحضرات اپنی تنخواہوں سے سینٹ ریلیف فنڈکیلئے ماہانہ دوہزارروپے جمع کرائیں مگرکچھ سینیٹرزنے توماہانہ دوہزارروپے جمع کرانے پررضامندی ظاہرکی تھی مگربعض سینیٹرزنے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ جوسینیٹرزحضرات اپنے اپنے پارٹی رہنماوٴں یاسینٹ سیکرٹریٹ میں اپناجواب جمع کراسکتے ہیں