پودوں پر نقصان دہ کیٹروں کے حملہ کی صورت میں زرعی ماہرین کی مشاورت سے زہروں کے استعمال کی ہدایت

منگل 4 اگست 2015 14:45

فیصل آباد ۔4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء)جا معہ زرعیہ کے ماہرین نے ترشاوہ پودوں کے باغ بانوں کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران پودوں پر لیف مائز سٹرس کنکر اور دیگر نقصان دہ کیٹروں کے حملہ کی صورت میں زرعی ماہرین کی مشاورت سے زہروں کا استعمال کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ باغبان بارشوں کے دوران پودوں کے حوض میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ زیادہ پانی کھڑا رہنے سے پھل گر جائے تو اسے اکٹھا کرکے باغ سے باہر پھینک دیا جائے پھل کو باغ میں پڑا نہ رہنے دیا جائے کیونکہ پھل کے گلنے سڑنے کی وجہ سے کیڑے مکوڑے جنم لیتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔