خیرپور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان نیوی کی سرگرمیاں جاری، سینکڑوں متاثرین محفوظ علاقوں میں منتقل، میڈیکل کیمپوں میں چیک اپ اور دواؤں کی فراہمی سمیت کھانے کی تقسیم
منگل 4 اگست 2015 15:10
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) ضلع خیرپور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان نیوی کی ٹیموں کی سرگرمیاں جاری، سینکڑوں متاثرین کو محفوظ علاقوں میں منتقلی، میڈیکل کیمپوں میں چیک اپ اور دواؤں کی فراہمی سمیت کھانے کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور کی سیلاب سے متاثرہ تحصیلوں کنگری، گمبٹ اور سوبھو دیرو کے کچے میں سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل میں الفاروق اسکاؤٹس، الخدمت فاؤنڈیشن، پاکستان نیوی اور حر مجاہد فورس نے تاحال سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
الفاروق اسکاؤٹس خیرپور اپنے گروپ لیڈر عبدالواحد کی قیادت میں تحصیل کنگری میں موجود ہے۔(جاری ہے)
الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے تحصیل گمبٹ کے کچے کے علاقوں گوٹھ رسول آباد، گوٹھ ہوت علی شیخ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد ظفر جتوئی، الخدمت فاؤنڈیشن کے خیر محمد تنیو کی نگرانی میں ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر عامر قریشی نے تاحال پانچ سو مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت دوائیں فراہم کی ہیں جبکہ سیکڑوں متاثرین میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبدالمنان شیخ، حسن طارق، ماجد شیخ، عبدالقدیر، سلمان حسن ودیگر رضاکار سیکڑوں متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کیلئے الخدمت کی جانب سے چالیس سے زائد خیمے بھی لگا کر متاثرین کے رہنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
الفاروق اسکاؤٹس خیرپور نے متاثرین طالب علموں کی پڑھائی کیلئے تعلیم کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔ سو سے زائد طالب علم بچے فیضیاب ہورہے ہیں۔ ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران الفاروق اسکاؤٹس کے کام کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ نیوی کے جوان بھی حسب سابق امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ پیر پگارہ کی خصوصی ہدایات پر حر مجاہد فورس کے سینکڑوں جوان بھی سیلاب زدگان کی ہر قسم کی امداد کیلئے پہنچے ہیں۔ تاحال پانی کے دباؤ میں اضافے کی اطلاعات ہیں جس سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.