لاہور : سانحہ یوحنا آباد میں ملوث دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مدد حاصل تھی۔ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم 3 دہشت گرد اب بھی مفرور ہیں۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ
سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 15:50
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں افغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی“را”کی مدد حاصل تھی۔
(جاری ہے)
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوحنا آباد میں چرچ پر حملوں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور 3 اب بھی مفرور ہیں جبکہ گرفتار دہشت گردوں میں قاری الیاس، خالد اور تاج علی شامل ہیں جنہیں افغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی“را”کی مدد حاصل تھی تاہم ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دفترخارجہ سطح پراٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد میں دھماکوں کا مقصد مسلمانوں اور مسیحی برادری کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا جبکہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف کراچی تھا۔پریس کانفرنس کے دوران کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے یوحنا آباد چرچ دھماکوں کے سہولت کاروں کی ویڈیوز بھی دکھائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی کراچی میں ہوتے ہیں توکبھی افغانستان چلے جاتے ہیں تاہم دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورک ختم کردیئے گئے ہیں اور تحریک طالبان کے ٹوٹنے سے اس کے کئی دھڑے بن چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.