ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری پر پاکستان کا پر شدید احتجاج
منگل 4 اگست 2015 17:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور بولہ باری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے بھارت ہٹ دھرمی سے باز آ جائے مزید جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق منگل کے روز بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں بجوات اور چیراؤ سیکٹر میں بلااشتعال شدید فائرنگ ، شیلنگ اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ 14 شدید زخمی ہو گئے ۔
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔ پاکستان نے وفاقی سطح پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقع پر تشویشکا اظہار کیا اور آئندہ باز رہنے کو کہا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق بھارت مسلسل شہری آبادیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے بھارت 2003 کی جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرے اور سول آبادیوں پر فوجی جارحیت سے باز رہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھیال گاؤں اور کچی منڈ میں بھارتی جارحیت سے 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد شدید زخمی اور 2 شہری شہید ہو گئے تھےمزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.