راولپنڈی پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘5 جواری داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار

بدھ 5 اگست 2015 22:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے د اؤ پرلگی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے محلہ عالم آباد کے علاقہ میں جوئے کے اڈے پر ریڈ کرکے 05ملزمان چوہدری قاسم ، خان شبیر، مظہر،شاہد اور گوہر علی کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کرکے ان کے قبضہ سے 6490/-روپے اور06عدد موبائل فون معہ آلات قمار بازی برآمد کرلیے۔

متعلقہ عنوان :