قومی تاریخ میں قرارداد منظور کر کے ایوان نے اپنے حلف کی لاج رکھی ہے، دنیا میں سب سے آسان کام گالی دینا ہے، اردو ادب میں گالی اور گولی کا ایک ساتھ ذکر آتا ہے، گالیوں سے کچھ نہیں ہو گا، ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

جمعرات 6 اگست 2015 16:25

اسلام آباد ۔ 06 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں قرارداد منظور کر کے ایوان نے اپنے حلف کی لاج رکھی ہے، دنیا میں سب سے آسان کام گالی دینا ہے، اردو ادب میں گالی اور گولی کا ایک ساتھ ذکر آتا ہے، گالیوں سے کچھ نہیں ہو گا، ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے ۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج کی قرارداد واقعی تاریخی قرارداد ہے، اگست کا مہینہ ہماری آزادی کا مہینہ ہے اس سے بڑھ کر پارلیمنٹ کا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا، ہمیں ہمیشہ اپنے حلف کا پاس رکھنا چاہیے، جب پارلیمنٹ پر لوگ حملہ آور ہوئے، ہم نے ملک کی تاریخ میں پہلی قرارداد منظور کر کے حلف کی پاسداری کی۔

(جاری ہے)

آج کی قراداد اس کی لاج کی تجدید ہے، اگر پھر پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ہم ایک مرتبہ پھر جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سینہ سپر ہوں گے، سانحہ 12 مئی کے بعد میری الطاف حسین سے بات چیت بند ہے، اچھے مقاصد کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، سب کو اپنے رویئے بدلنے پڑیں گے، دنیا میں سب سے آسان کام گالی دینا ہے، اردو ادب میں گالی اور گولی کا ایک ساتھ ذکر آتا ہے، گالیوں سے کچھ نہیں ہو گا، ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، شیخ رشید ان لوگوں کو سمجھائیں۔