گورنمنٹ پبلک اینیلسٹ کی تجزیاتی رپورٹ ‘قصور سے اشیائے خوردونوش کے 119سیمپلز میں سے 113مضر صحت

جمعرات 6 اگست 2015 16:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)گورنمنٹ پبلک اینیلسٹ لاہور نے قصور سے اشیائے خوردونوش کے حاصل کیے گئے119سیمپلز میں سے 113مضر صحت اور ملاوٹ شدہ قرار دے دئیے‘ڈی سی او قصور کا سیمپلنگ کو مزید تیز کرنے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کی خصوصی ہدایات اورڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی میں ایکس آفیشو فوڈ انسپکٹر/اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ٹیکس قصور سید سلیم قادر شاہ نے متعلقہ پولیس اور اپنی محکمانہ ٹیم کے ہمراہ تحصیل قصور اور تحصیل پتو کی کے مختلف علاقوں میں ناقص ‘مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی فروخت کے خاتمے کیلئے چھاپے مار کرمختلف دوکانوں سے اشیائے خوردونوش جس میں گھی ‘میدہ‘مرچ ۔

بسکٹ‘منرل واٹر‘جوسزاوردودھ وغیرہ کے 119 نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھیج دیئے۔

(جاری ہے)

جس پر گورنمنٹ پبلک اینیلسٹ لاہور آسیہ قیوم نے اپنی تجزیاتی رپورٹس میں 119اشیائے خوردونوش کے نمونہ جات میں سے 113کو مضر صحت ‘غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیدیا ہے جبکہ صرف 7 نمونہ جات کو معیاری قرار دیاہے۔جس پر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خاتمہ کیلئے ان کی سیمپلنگ کو مزیدتیز کیا جائے اور ملاوٹ شدہ‘مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے عائد کروائے جائیں ۔