ندیم بھٹو کو جنرل سیکریٹری بنایا جانا خوش آئند فیصلہ ہے، نسیم دیشان

جمعرات 6 اگست 2015 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 یوسی 4 کے صدر نسیم دیشان نے پیپلز پارٹی کراچی کا ندیم بھٹو کو جنرل سیکریٹری بنائے جانے کے فیصلے کا بھرپور طریقے سے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ندیم بھٹو پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن ہیں اور ندیم بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کے تصورات کے مطابق رہنمائی حاصل کرے گی اور پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت بن کر سامنے آئے گی۔