سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ

بدھ 1 مئی 2024 11:47

سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں آج کے دن تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے ملکی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ،سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں،خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

محنت کشوں کے عالمی دن (یوم مئی) کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے بھرپور کوشاں اور صنعتی و زرعی مزدور،خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر ر ہی ہے۔\932