سند ھ حکو مت کی نااہلی کی وجہ سے دریا ئے سند ھ میں طغیا نی کی وجہ سے سند ھ ڈوب رہا ہے، مولانا تاج ناہیوں

جمعرات 6 اگست 2015 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)جمعیت علما ء اسلا م صوبہٴ سندھ کے سیکریٹری اطلا عات مو لا نا تا ج محمد ناہیو ں اور معاون سیکریٹری اطلا عات ہمایو ں خان مندوخیل نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ گذشتہ سا لو ں کی طر ح اس سال بھی سند ھ حکو مت کی نااہلی کی وجہ سے دریا ئے سند ھ میں طغیا نی کی وجہ سے سند ھ ڈوب رہا ہے لیکن حکو متی وزرا ء فوٹوسیشن میں مصرو ف ہیں، انہوں نے کہا کہ طغیا نی کی وجہ سے ہزاروں افراد دریا ئے سند ھ کے بندو ں پر راشن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور گڈو سے کو ٹری تک ہزارو ں افراد کچے کے علا قے مین پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ، سیلا ب زدہ علاقو ں میں کئی امرا ض پھو ٹ پڑے ہیں اور طبی سہو لتیں نہ ہونے کی وجہ سے اموا ت میں اضافہ ہو رہا ہے شکا ر پو ر میں سیلا ب زدہ علا قو ں میں بیما ریا ں پھیلنے کی وجہ سے متعد د بچے جا بحق ہو چکے ہیں سیلا ب زدہ علا قوں میں خوا تین اور بچو ں میں گیسٹرو ، ملیریا ، ڈائریا اور خا رش اور دیگر امرا ض پھیلنا شرو ع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے ایک جا نب متاثرین کی مشکلا ت میں اضا فہ ہو گیا تو دوسری جا نب سند ھ حکو مت کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی کا مو ں کی قلعی بھی کھل گئی ہے ۔ سند ھ حکو مت کے وزرا ء سند ھ کے عوام کی خد مت کے بجا ئے اور دریائے سند ھ پر بندوں اور پُشتو ں کو محفو ظ بنا نے کے بجا ئے اپنے اثا ثے بنا نے میں مصرو ف ہیں ۔ دریں اثنا ء انہو ں نے شما لی علا قو ں اور پنجا ب اور سند ھ میں سیلا ب زدہ علا قو ں میں ریلیف کے کا مو ں میں پا ک فو ج کے کردار کو سراہا ۔