صحبت پور، نامعلوم چور لاکھوں روپے چوری کرکے لے گئے

جمعہ 7 اگست 2015 22:15

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء صحبت پورکے علاقے میں نامعلوم چور لاکھوں روپے چوری کرکے لے گئے پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے درخواست کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی زحمت نہ کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحبت پورمیں پولیس تھانہ ملک محمدعلی کی پولیس چوکی کے ساتھ نامعلوم افراد نے تاجرشاہ نواز کٹبار کی دکان کے تالے تھوڑ کردکان سے 3لاکھ روپے چوری کرکے فرارہوگئے جبکہ پولیس خواب خرگوش کی نیند سوتی رہی تاجرشاہ نواز کی درخواست کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی زحمت نہ کی۔