ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی توثیق

ہفتہ 8 اگست 2015 11:10

ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی توثیق

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست2015ء)امریکن سینٹ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔ ڈیوڈ ہیل ، رچرڈ اولسن کے عہدے کی مدت پوری ہونے پر فرائض سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوبامہ نے رواں سال مارچ میں ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں بطور سفیر نامزد کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ اردن اور لبنان میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی بھی رہے۔