12 سال میں 7 بار لندن میراتھن جیتنے والے کھلاڑیوں کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال میں نمونے مشتبہ پائے گئے ، برطانوی اخبار
اتوار 9 اگست 2015 16:40
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء)برطانیہ کے اخبار دی سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 سال میں سات بار لندن میراتھن جیتنے والے کھلاڑیوں کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال میں نمونے مشتبہ پائے گئے ہیں۔اخبار کے مطابق سات فاتحین ٗچھ رنر اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سات کھلاڑیوں کو ’مجرم‘ قرار دیا جانا چاہیے تھا یا پھر کم سے کم ممکنہ ڈوپنگ کی جانچ ہونی چاہیے تھی۔
برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز اور جرمنی کے نشریاتی ادارے اے آر ڈی ٗڈبلیو آر ڈی نے بتایا کہ یہ اطلاعات پانچ ہزار کھلاڑیوں کے خون کے 12000 نمونے کے نتائج کی بنیاد پر سامنے آئیں معلومات کا دنیا کے ’اہم ترین اینٹی ڈوپنگ ماہرین‘ سائنسدانوں روبن پرویسوٹو اور مائیکل ایشنڈن نے جائزہ لیا ۔(جاری ہے)
لیک ہونے والے شواہد کی بنیاد پر ماہرین نے یہ شک ظاہر کیا تھا کہ 2001 سے 2012 کے درمیان ہونے والے اولمپکس اور بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتنے والے ایک تہائی ایتھلکٹس نے محدود منشیات یا پھر کارکردگی میں اضافہ کرنے والی ادویات کا استعمال کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ دعوے ڈوپنگ کا ثبوت نہیں ہیں تاہم اس قسم کی معلومات منظرعام پر آنے سے آئندہ ماہ بیجنگ میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں دھوکہ دہی کے نمٹنے کے بارے میں مزید سوالات اٹھائے جائیں گے۔اس سے قبل ورلڈ اینٹی ڈوپینگ ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان الزامات کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کریگی بین الاقوامی ایتھلیٹنس ایسوسی ایشن فیڈریشن نے بھی تمام دستیاویز فراہم کرنے کی ہامی بھری تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.