تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی بس پر فائرنگ

اتوار 9 اگست 2015 17:40

کوئٹہ۔09اگست ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء ) تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی۔ لیویز کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے ناصرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک مند سے کراچی جانے والی مسافر بس پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس کے ٹائر برسٹ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :