کوئٹہ میں چھت سے گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک

اتوار 9 اگست 2015 17:42

کوئٹہ۔09اگست ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء ) کوئٹہ میں ایک شخص چھت سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے فیض آباد میں گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص رجب علی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔