کائی نیشیکوری نے اے ٹی پی واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
پیر 10 اگست 2015 11:38
واشنگٹن ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) جاپان کے نامور ٹینس سٹار کائی نیشیکوری نے اے ٹی پی واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکہ کے دراز قد جان اسنر کو شکست دیکر رواں سال کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
(جاری ہے)
امریکہ کے مشہور شہر واشنگٹن میں جاری ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جاپان کے کائی نیشیکوری اور امریکہ کے جان اسنر آمنے سامنے تھے جس میں کائی نیشیکوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے جان اسنر کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-4 کی شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے جان اسنر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
جان اسنر کو رواں سال میں یہ تیسرا ایونٹ ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل کائی نیشیکوری نے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین سلچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے جان اسنر نے ہم وطن حریف سٹیو جونسن کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد نیشیکوری نے کہا کہ وہ اپنی فتح پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا فائدہ انکو یو ایس اوپن میں ضرور ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.