شام، معروف صحافی مازن درویش تین سال بعد جیل سے رہا

ماذن کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ 21 اگست کو سنایا جائے گا،اہلیہ کی گفتگو

منگل 11 اگست 2015 20:02

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) شامی حکومت نے انسانی حقوق کے معروف کارکن اور صحافی مازن درویش کو تین سال کے بعد جیل سے رہا کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی اہلیہ یارا بدر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ماذن کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ 21 اگست کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھیں 16 دسمبر 2012 کو ان کے ساتھیوں ہانی زیتانی اور حسین غریر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

موخرالذکر دونوں شخصیات ان کے ساتھ مرکز برائے میڈیا اور آزادی اظہار میں کام کرتے تھے۔مازن درویش ایک آزاد نیوز ویب سائٹ ''سیریا ویو ڈاٹ نیٹ'' کے شریک بانیوں میں سے ہیں۔اس سائٹ پر شامی حکومت نے 2006 میں پابندی عاید کردی تھی۔انھوں نے تب اس اقدام کو آزادیِ اظہار اور جمہوری سرگرمیوں کو ہدف بنانے کی کوشش قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :