شکارپور کے سی آئی اے پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ، ڈاکو امانو تنیو اور ربو تنیو کے ٹھکانے کو آگ لگا دی، مسروقہ ٹریکٹر برآمد

منگل 11 اگست 2015 22:38

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) شکارپور کے سی آئی اے پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ، ڈاکو امانو تنیو اور ربو تنیو کے ٹھکانے کو آگ لگا دی، مسروقہ ٹریکٹر برآمد تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سی آئی اے شکارپور کی پولیس انچارج سی آئی اے علی شاہ کے سربراہی میں گڑھی یاسین تھانے کی حدود کچے کے علائقے میں ڈاکو امانو تنیو ودیگر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے آپریشن کیا ڈاکو پولیس کے آنے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکے ڈاکو امانو اور ڈاکو ربو تنیو کے ٹھکانے کو آگ لگا کر تباہ کردیا جبکہ مسروقہ ٹریکٹر برآمد کردیا ہے، دوسری جانب سی آئی اے انچارج علی شاہ نے بتایا کہ مذکورہ کاروائی ایس ایس پی ناصر آفتاب کے ہدایت پر کی گئی ہے جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :