این جی اوز ڈالر لے کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ، قصور واقعہ 2006ء میں شروع ہوا مگر این جی اوزنے کبھی آج تک اس پر آواز نہیں اٹھائی؛صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ

آج مزید ڈالر حاصل کرنے کیلئے اپنے آپ کو نمایاں کرنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے مزید ڈالروں کی کوششوں میں مصروف ہے پنجاب حکومت نے قصور واقعات پرااعلیٰ سطحی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کردی ، واقعہ میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائیگی

منگل 11 اگست 2015 23:06

این جی اوز ڈالر لے کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ، قصور ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ این جی اوز ڈالر لے کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ، قصور واقعہ 2006ء میں شروع ہوا مگر این جی اوز تنظیموں نے کبھی آج تک اس پر آواز نہیں اٹھائی مگر آج مزید ڈالر حاصل کرنے کیلئے اپنے آپ کو نمایاں کرنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے مزید ڈالروں کی کوششوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ قصور واقعات میں پنجاب حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کردی ہے جس میں آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی اور پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ہے اور اس واقعہ میں ملوث جو بھی ملزمان پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی مگر اس واقعہ میں آڑ میں ملک میں افراتفری پھیلانے یا اپنے نمبر بڑھانے کیلئے کسی ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے جس سے ملک میں یا صوبے میں افراتفری پھیلے آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں ڈی پی او قصور ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ ریجن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کے سلسلہ میں غیر ملکی دورے پرگئے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بھی صلاح مشورہ کیا ہے چنانچہ حکومت نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو بھی ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں وزیراعظم کی واپسی پر نئے آئی جی تعیناتی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :