محکمہ زراعت کماد کے کاشتکاروں کیلئے زرعی آلات پر50فیصد سبسڈی فراہم کررہا ہے

ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت(توسیع) کی کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو

بدھ 12 اگست 2015 16:07

خان پور ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) محکمہ زراعت کماد کے کاشتکاروں کیلئے زرعی آلات پر50فیصد سبسڈی فراہم کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت(توسیع) امتیاز احمد نے کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعہ کاشت ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کیلئے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبہ برائے”فروغ زرعی آلات“ کا آغازکیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ضلع رحیم یارخان کے کاشتکاروں کو زرعی آلات ڈسک ہیرو، روٹا ویٹر، سیڈ ڈرل، چیزل پلو، شوگرکین ریجر پر50فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کاشتکار حضرات درخواست فارم محکمہ زراعت کے دفاتر سے مفت حاصل کرکے اس سکیم میں شامل ہوکر فائدہ اٹھائیں۔