جو فٹ ہوگا وہی ٹیم میں کھیلیے گا ، آئرلینڈ ،سکاٹ لینڈ کے بعد ہانگ کانگ نے بھی پاکستان آنے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے : شہریار خان ، اب چھوٹے شہروں سے بھی کھلاڑی آرہے ہیں :وسیم اکرم
جمعرات 13 اگست 2015 17:16
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اگست۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے کرکٹ کے دروازے جلد کھل جائینگے ، ٹیم میں شمولیت کے لیے کھلاڑویں فٹنس برقرار رکھنا ہوگی ۔ کراچی میں نوجوان فاسٹ باولرز کے لیے قائم کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا ہے کہ کیمپ میں آنے والے لڑکوں کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے ،چھوٹے علاقوں سے آکر کھلاڑیوں کا کھیلنا خوش آئندہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے فٹنس پالیسی تیار کر لی ہے اور فاسٹ باﺅلرز کو بتا دیا گیا ہے کہ اگر انہیں قومی ٹیم کے لیے کھیلنا ہے تو فٹنس برقرار رکھنا ہو گی ،اگر فٹ نہیں ہوں گے تو کھلایا نہیں جائے گا ۔(جاری ہے)
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایک کھلاڑی بدتمیزی کرے تو پوری ٹیم پر دھبہ لگ جاتا ہے ٹیم کو ہر جگہ نظم و ضبط کی پابندی کرنی چاہیے کیونکہ پوری دنیا میں قومی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ ،سکاٹ لینڈ اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئینگی ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کو کراچی میں میچز کھیلنے کےلئے رضامند کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی سکیورٹی ٹیم نے صرف لاہور میں کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے آئندہ کراچی میں کھیلنے کا کہاتھا۔ چیر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم بہت مصروف رہتے ہیں اور ہمارے لئے انکا وقت نکالنا خوش قسمتی ہے ۔ سابق کپتان نے کھلاڑیوں کو ٹرینگ دینے کا وعدہ کیا تھا اور وہ سال میں دو بار کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیا کرینگے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے فاسٹ باﺅلرز کی کھیپ تیار ہے اور یہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے بڑے پلیئرز اور ایبٹ آباد سے فاسٹ باﺅلر آ رہے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.