کرکٹرز کے مطالبات پورے نہ ہوئے، سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ لٹک گیا
جمعہ 14 اگست 2015 14:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے میں اضافہ کے حوالے سے مطالبات پورے نہ ہو سکے جس کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ لٹک گیا ہے، پی سی بی حکام سے تینوں فارمیٹس کے کپتانوں کی ملاقات کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد ہی معاملے کا حل نکال لیا جائے گا۔سال رواں کا 8واں مہینہ جاری ہے لیکن ابھی تک کرکٹرز کو نئے سال کا کنٹریکٹ نہیں مل سکا۔
پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو 3 ماہ کا عارضی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا لیکن کھلاڑیوں نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد تاحال معاوضے کے معاملے پر فریقین میں کوئی اتفاق نہیں ہو رہا۔کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں معاوضے کی رقم میں اضافہ کیا جائے۔(جاری ہے)
کھلاڑیوں نے پی سی بی سے ماہانہ معاوضے میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ہر سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی ان میں سے کوئی ایک شرط ماننے کو تیار ہے لیکن کھلاڑی اس پر راضی نہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی معاوضے میں اضافہ نہیں کیا گیا، اس لئے اب اضافہ ان کا حق ہے۔پی سی بی حکام نے اس سلسلے میں آج ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز بلایا اور اس معاملے پر بات کی لیکن تاحال اس پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.