گال ٹیسٹ ، سری لنکن باولرز نے بھارت کے یوم آزادی پر انہیں شکست کا تحفہ دیدیا
ہفتہ 15 اگست 2015 13:26
گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اگست۔2015ء) پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن باولرز نے بھارت کے یوم آزادی پر انہیں شکست کا تحفہ دے دیا ۔ گال میں کھیلیے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 176 رنز کاہدف دیا تاہم مہمان بلے بازوں نے اس ٹارگٹ کو اپنے لیے کوہ ہمالیہ بنا لیا اور پوری ٹیم 112 رنز پر پوویلین لوٹ گئی ، چوتھے روز بھارت کو میچ جیتنے کے لیے مزید 98 رنز کی ضرورت تھی ، بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور ایشانت شرما کریز نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تاہم آغاز میں ہی چوتھے دن کے کھیل کے آغاز ہی میں بھارت کی دوسری وکٹ 30 رنز کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب ایشانت شرما دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
اس کے بعد بھارتی بیٹسمین سری لنکا کے بولروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پانچ بھارتی بیٹسمین دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہے ۔(جاری ہے)
روہت شرما 4، ویرات کوہلی 3، ساہا 2 ، ایشون 3 اور ہربھجن نے 1 سکور بناکر پوویلین لوٹے ۔ سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیرات نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے بھارت کے 7 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کے علاوہ کوشل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
دنیشن چندی مل کو انکی دوسری اننگز کی شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جب کہ مہمان بھارت اپنی پہلی اننگز میں 375 اور دوسری میں صرٖف 112 رنز بنا سکی ۔ اس سے قبل بھارت کو ویسٹ انڈیز نے 1997ء میں جیت کے لئے 200 سے کم رنز کا ہدف دیا جسے وہ حاصل نہ کرسکی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.