نان فائلرز 2014کے ٹیکس گوشوارے28 فروری تک جمع کراکر بینکاری کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ حاصل کریں، وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے مالیات ہارون اختر خان کاتاجروں سے خطاب
ہفتہ 15 اگست 2015 16:06
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے مالیات ہارون اختر خان نے نان فائلرز پر زور دیا کہ وہ سال 2014کے ٹیکس گوشوارے28 فروری 2016 تک جمع کراکر بینکاری کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ حاصل کریں۔وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے سلسلے میں نرم انداز اختیا ر کیا ہے لہذا نان فائلرز کے لئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ ایمانداری سے اپنے مخفی اثاثے ، سیلز اور سالانہ آمدن کو ظاہر کرتے ہوئے ٹیکس کے گوشوارے جمع کرادیں جنہیں حکومت ویسے ہی تسلیم کرنے کو تیار ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر آئی آر پالیسی شاہد حسین اسد اور ممبر فیسلیٹیشن ندیم ڈار بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
ہارون اختر نے کہا کہ تاجر جائز طریقے سے کاروبار کر رہے ہیں لہذا انہیں چائیے کہ وہ ٹیکس ادا کر کے ملک کی معاشی ترقی میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا اس وقت حکومت کو آمدن و اخراجات کی مد میں1700 ارب روپے کے فرق کا سامنا ہے لہذا ہر ٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کیلئے ٹیکس ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی مشاورت سے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے مذید مراعات دینے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جس سے تمام ٹیکس کی صلاحیت رکھنے والوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی تاہم انہوں نے کہاکہ حکومت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ ٹیکس ریونیو میں بہتری لانا چاہتی ہے اور وہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس دہندگان کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کاروائی کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی محکمہ ٹیکس کے خلاف کوئی شکایت ہو تو چیمبروں اور ٹریڈ باڈیز کی وساطت سے ایف بی آر کے حکام تک پہنچائی جائے تاکہ ان شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ایف بی آر کے محکمہ انٹیلی جینس پر زور دیا کہ وہ کاروباری اداروں پر چھاپے مارنا فوری طور پر بند کرے اور اطلاع کے بغیر بنک اکاوٴنٹس سے جبری رقم کی کٹوتی کرنا بھی بند کی جائے کیونکہ ایسے اقدمات سے تاجر برادری میں بہت خوف و ہراس پھیل رہا ہے انہوں نے تجویز دی کہ ویلتھ ٹیکس سٹیٹمنٹ میں ایک گھر اور ایک آفس کو بھی ریگولرائز کیا جائےمزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.