باکمال پی آئی اے کا ایک اور لاجواب کارنامہ جہاز کے سوراخوں کو پلاسٹک ٹیپ سے بند کردیا
مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مسافروں کا مطالبہ
پیر 17 اگست 2015 14:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ڈال دیں جب پی آئی اے کے انجینئرز نے اسلام آباد جانے والی پرواز کے اگلے حصے میں ہونے والے سوراخوں کو پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا جو ہوا کا دباؤ برداشت نہ کر سکے اورٹیپ اکھڑ گئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے اگلے حصے میں نوز کے نیچے 2 سوراخوں کو قومی ایئر لائن کے انجینئرز نے پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا تاہم فلائٹ کی روانگی سے قبل تیز ہوا کے باعث ٹیپ اکھڑ گئی جس کے باعث تمام مسافروں کو اتار کر لاؤنج میں بٹھا دیا گیا۔
مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے احتجاج کیا اور حکام سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.