ہلالِ احمر ”محفوظ، صحت مند پاکستان“ مہم چلائے گا، ڈاکٹر سعید الٰہی
منگل 18 اگست 2015 13:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ہلالِ احمر پاکستان نے ملک بھر میں اتحادِ تنظیمات مدارس کی شراکت سے محفوظ، صحت مند پاکستان پروگرام، روڈ سیفٹی مہم، نیشنل ایمبولینس سروس قیدیوں کیلئے بلڈڈونرز پروگرام کے ساتھ ”زندگیاں بچاوٴ ،سوچ بدلو اور عوام کو متحد کرو“ کے سلوگن کی منیجنگ بورڈ کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں منظور دے دی۔
چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی کی زیر صدارت منیجنگ بورڈ کے اجلاس میں وائس چیئرمین قمرزمان ، وزارت خزانہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ارشد احمد، قیصر احمد شیخ، مجیب الرحمان شامی، نجیب اللہ ملک، ممتاز حیدر رضوی، ڈاکٹر جمال ناصر، فرزانہ نائیک، میاں محمد حنیف، زاہد علی شاہ، اکرام اللہ جان کوکی خیل، محمد ولی، بشیر احمد اور وزارت سروسز اینڈ ریگولیشن کی ڈاکٹر طلعت جبین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ہلالِ احمر قیدیوں کیلئے بلڈ ڈونیشن جیسے تاریخی اقدام کا بھی آغاز کیا ہے جس میں ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
قیدی بھی عطیہ خون کی مہم میں حصہ لیں گے ہلالِ احمر نے انہیں اپنے رضاکاروں کے ذریعے مفت قانونی امداد کے علاوہ ان کے خاندانوں کی مدد بھی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فیملی لِنک پروگرام کی بحالی سے پی آرسی اور آئی سی آر سی میں تعاون فروغ پائے گا تاکہ پاکستان میں اور بیرونِ ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔موجودہ وقت میں کہیں بھی ایسا کوئی پروگرام نہیں جس سے کوئی خاندان اپنے کسی بچھڑنے والے یا لا پتہ فرد کے بارے میں معلومات دے سکے یا کچھ معلومات حاصل کرسکے۔ اِس پروگرام کے تحت ہلالِ احمر ”لاسٹ ہیلپ لائن“ کا آغاز کرے گی۔ جہاں گھرانے کا کوئی بھی فرد اپنے بچھڑنے والے یا لاپتہ ہونے والے کے بارے میں معلومات دے سکے گا۔ یہ معلومات فوری طور پر مختلف ہسپتالوں سے ایمرجنسی یا ایکسڈنٹ کے کیسوں سے متعلق لیے گئے ڈیٹا سے میسج کرکے لاپتہ یا نامعلوم شخص کی معلومات حاصل کرلی جائے گی۔ہلالِ احمر نیشنل ایمبولینس سروس کو بہتر انداز میں منظم کرے گا تاکہ جن علاقوں میں ریسکیو 1122 کی سہولت میسر نہیں وہاں اور پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے بھی نیشنل ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی۔ بورڈ میں ہیلپ لائن نمبر 1122 جیسا ہی نمبر استعمال کرنے یا الگ سے ہیلپ لائن بارے بھی تجویز دی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ ایمبولینس سروس کالج کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کی بدولت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عالمی معیار کے مطابق فرسٹ ایڈ دی جاتی ہے۔ روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت ہلالِ احمر تمام ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایک فرد تعینات کرے گا جو روڈ حادثات کی وجوہات اور تدارک بارے رپورٹ دے گا تاکہ اِس کی روشنی میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے گلوبل روڈ سیفٹی اقدام کے تحت ملکی روڈ سیفٹی قوانین کو بہتر بنا کر عملدرآمد کرایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.