چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے

بدھ 1 مئی 2024 22:14

چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سابق گورنر پنجابچوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ سے بطور چیف آرگنائزر وابستگی اختیار کرنے کے بعد چوہدری محمد سرور کچھ ماہ تک متحرک رہے لیکن پھر سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے موقع پر چوہدری سرور ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہوئے تاہم انہوںنے بطور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ کیلئے کسی طرح کی سرگرمیاں کرنے کی بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں بھرپور انتخابی مہم چلائی ۔

یہ اطلاعات بھی تھیں کہ چوہدری سرور پاکستان مسلم لیگ کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں لیکن ان کی طرف سے اس کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا تھا۔ عام انتخابات کے بعد سے چوہدری محمد سرور ایک بار پھر سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں۔