سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

بدھ 1 مئی 2024 22:14

سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

(جاری ہے)

سعدیہ سہیل نے ذاتی وجوہات کی بنا ء پر پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے پارٹی صدر عبد العلیم خان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل سعدیہ سہیل تحریک انصاف سے وابستہ تھیں۔