عمران خان،فضل الرحمن ،رحمن ملک پر دہشتگردوں کے حملوں کا خطرہ ہے،انٹیلی جنس رپورٹ
عمران خان کو پنجابی طالبان اور رحمن ملک کو غازی فورس ،القاعدہ سے خطرات لاحق ہیں،مولانا فضل الرحمٰن بھی نشانے پر ہیں دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے بھیس میں نشانہ بناسکتے ہیں،حساس اداروں نے خدشات سے متعلق وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا
منگل 18 اگست 2015 18:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) انٹیلی جنس اداروں نے اہم سیاسی شخصیات کو سیکورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا۔خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور رحمٰن ملک سمیت دیگر شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے ماسلے میں خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جے یو آئی(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمٰن،سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیات سردار تنویر الیاس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
انٹیلی جنس اداروں کے مطابق ایسی اطلاع ملی ہیں کہ دہشت گرد اپنے اہداف کو سیکورٹی اہلکاروں کے بھیس میں نشانہ بناسکتے ہیں۔وزارت داخلہ کی سرکاری دستاویز کے مطابق خبردار کیاگیا ہے کہ عمران خان کو پنجابی طالبان،رحمٰن ملک کو غازی فورس اور القاعدہ سے خطرات لاحق ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمٰن اور سردار تنویر الیاس بھی شدت پسندوں کے نشانے پر ہیں۔انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ شخصیات کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.