نائجیریا ، شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا گاؤں پر حملہ،150 افراد ہلاک ، درجنوں عسکریت پسند موٹرسائیکلوں اور کاروں پر سوار ہوکر گاؤں میں داخل ہوئے اوراندھا دھند فائرنگ کردی،واقعے میں کچھ دیہاتی گولیوں کا نشانہ بنے ، زیادہ تر افراد کی موت جان بچانے کیلئے قریبی دریا میں چھلانگیں مارنے اور ڈوب جانے کے نتیجے میں ہوئیں،حکام
بدھ 19 اگست 2015 00:05
ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست۔2015ء)نائجیریا کے ایک گاوٴں پر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملے میں150 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ نائجیریا کی شمالی ریاست یوب میں پیش آیا جہاں درجنوں عسکریت پسند موٹرسائیکلوں اور کاروں پر سوار ہوکر گاؤں میں داخل ہوئے اور دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
(جاری ہے)
اس واقعے میں کچھ دیہاتی عسکریت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور تاہم زیادہ تر افراد کی موت جان بچانے کے لیے قریبی دریا میں چھلانگیں مارنے اور ڈوب جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔
مقامی افراد نے دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی لاشیں کئی کلومیٹر دور سے نکالیں ہیں۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے دہشتگردملک میں بم دھماکوں او ر ہزار وں افراد کے قتل عام میں ملوث ہیں اور گزشتہ سال سینکڑوں لڑکیوں کو بھی اغواء کرچکے ہیں۔ملک کے صدر نے مسلح افواج جو تین ماہ میں بوکو حرام کا صفایا کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.