ملکہ ترنم نورجہاں کے شوہر شوکت حسین رضوی کی گزشتہ روز 16ویں برسی منائی گئی
بدھ 19 اگست 2015 13:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) ملکہ ترنم نورجہاں کے شوہر اور شاہ نور سٹوڈیو کے مالک شوکت حسین رضوی کی گزشتہ روز سولہویں برسی منائی گئی ۔ شوکت حسین رضوی کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا ہے۔شوکت حسین رضوی انیس سو چودہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ممبئی سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ انیس سو بیالیس میں فلم خاندان بنائی جس میں ملکہ ترنم نورجہاں کو بطور ہیروئن متعارف کرایا پھر فلم جگنو بنائی جو سپرہٹ ثابت ہوئی۔
قیام پاکستان سے قبل لاہور منتقل ہو کر گل بگولی اور خزانچی جیسی نامور فلمیں بنائیں۔قیام پاکستان کے بعد نورجہاں کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ شوکت حسین رضوی نے قیام پاکستان کے بعد لاہور کاپنچولی سٹوڈیو اپنے نام الاٹ کروا کر اس کا نام تبدیل کرکے شاہ نور سٹوڈیو رکھا۔(جاری ہے)
پاکستان کی پہلی فلم چن وے اسی سٹوڈیو میں تیار ہوئی جس کی پہلی خاتون ہدایتکارہ میڈم نورجہاں تھیں۔
شوکت حسین رضوی نہ صرف ایک عظیم ہدایتکار بلکہ ایک ماہر ایڈیٹر بھی تھے۔انہوں نے فلمی شائقین کو جان بہاراں اور عاشقی سمیت دیگر سپرہٹ فلمیں دیں۔ شاہ نور سٹوڈیو کے مالک شوکت حسین رضوی پاکستان فلم انڈسٹری کے بانیوں میں شامل ہیں۔ وہ انیس اگست انیس سو ننانوے کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور انہیں شاہ نور سٹوڈیو کے احاطے میں ہی دفنایا گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.