کپاس کے کا شت کار آبپاشی کیلئے موسم کو مد نظر رکھیں، زرعی ماہرین

بدھ 19 اگست 2015 14:59

سلانوالی ۔19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) زرعی ماہرین نے کپاس کے کا شت کار و ں کو سفار ش کی ہے کہ وہ کپا س کی فصل کو آخری پانی 10اکتوبر تک لگائیں ۔ماہرن کے مطابق سفید پھو ل جب پو د ے کی چوٹی پر نظر آئیں تو کاشت کار فور ی طور پر آپیاشی کریں آپیاشی کیلئے موسم کو بھی مد نظر رکھیں کپا س کی فصل کو ملی بگ کے حملہ کی صورت میں ا س کے تدار ک کیلئے زرعی ماہرین کے مشور ہ سے مناسب زہرکا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

کپا س پر لشکری سنڈ ی اور سست تیلے کے حملے کا امکان ہوتا ہے اس لیے پیسٹ سکاؤ ٹنگ ہفتہ میں 2با ر جار ی رکھیں حملہ کی صورت میں زرعی ماہرین کے مشور ہ سے سپرے کریں کپا س کی چنائی ا س وقت شروع کریں جب او س مکمل طور پر ختم ہو جا ئے اسی طرح سہ پہر کو اوس پڑنے پر چنائی بند کردیں ور نہ کپا س گیلی ہونے کی صورت میں اس کی رنگت اور کوالٹی متاثرہوگی چنائی 40سے 50فیصد ٹینڈے پو ری طرح کھلنے پر کریں چنائی کرنے والی عورتیں اپنے سر کو ڈوپٹہ سے اس طرح ڈھانپ کر رکھیں کہ با ل گر کر چنی ہوئی پھٹی میں شامل نہ ہو پائیں چنائی بچوں سے ہر گز نہ کروائیں چنائی پود ے کے نچلے حصے سے شروع کریں بتدر یج اوپر کو کرتے جائیں تا کہ نیچے کھدے ہو ئے ٹینڈے اوپر کے ٹینڈوں کی شاخوں کے گرنے سے آلود ہ نہ ہو۔