چنے کی بر وقت کا شت کی ہدایت

بدھ 19 اگست 2015 14:59

سلانوالی ۔19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)زرعی ماہرین نے چنے کے کا شت کارو ں کو اچھی پیداوار کے حصول کیلئے چنے کی بر وقت کا شت کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق چنے کی کا شت کیلئے موزوں و قت ستمبر کے آخر سے نومبر کے وسط تک ہے جب کہ ز یا د ہ زرخیز اور ستمبر کا شتہ کما د میں چنے کاوقت کا شت 20اکتوبر تا 10نومبر ہے چنے کے کا شت کا ر چنے کی کا شت ڈرل یا پو ر سے کریں ہلکی میرااور ریتلی زمینوں میں قطاروں کا فاصلہ ایک فٹ جب کہ بھا ر ی میرایا زیا دہ با ر ش والے علاقوں میں فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں شرح بیج 30کلوگرام فی ایکڑ رکھیں پودوں کا درمیانی فاصلہ 6تا 8انچ ستمبر کاشتہ کما د میں چنے کی مخلو ط کاشت کی صورت میں ساڑھے 6فٹ کے فاصلہ پر کما د میں بیڈ پر چنے کی دولائینیں جبکہ 2تا ا ڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کا شتہ کماد میں چنے کی ایک لائن کا شت کریں۔