پولٹر ی فار م کیلئے مٹی اور پانی کا تجز یہ ضرورکرا یا جا ئے، لائیوسٹاک ماہرین

بدھ 19 اگست 2015 14:59

سلانوالی ۔19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)لائیوسٹا ک کے ماہرین نے کہاہے کہ پولٹر ی فار م کیلئے مٹی اور پانی کا تجز یہ ضرورکرا یا جا ئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق پاکستان میں مر غ با نی کی صنعت ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کے بعد ملک کی دوسر ی بڑ ی صنعت کا در جہ اختیار کر چکی ہے جس سے لاکھوں افراد کا روز گاروابستہ ہے بلکہ مرغبانی کے ذریعے گو شت اور انڈے کی ضروریات بھی پور ی کی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق منافع بخش ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے بعد مرغبانی ایک بڑی صنعت کے طور پر سامنے آئی ہے موجود ہ دور میں ماحول کنٹرو ل سسٹم اشدضرور ی ہے اس لیے جس جگہ پر پولٹر ی فا ر م لگانا مطلوب ہو اس جگہ کے پانی پولٹر ی فارم کی تشکیل اور مٹی کا تجزیہ ضرور کروایاجائے تجزیہ کے بعد ماہرین کی سفارشات پرعمل کرتے ہوئے اقداما ت کیے جائیں ۔