آلو کی بہترین پیداوار کیلئے کا شت کا بہترین وقت ماہ اکتو بر ہے،زرعی ماہرین

بدھ 19 اگست 2015 15:00

سلانوالی ۔19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)زرعی ماہرین نے آلو کے کا شت کا رو ں کو سفار ش کی ہے کہ آلو کی بہترین پیداوار کیلئے کا شت کا بہترین وقت یکم اکتو بر سے آخیر اکتو بر تک ہے۔ماہرین کے مطابق بیماری سے پا ک اور تصدیق شد ہ بیج کا استعمال کیاجائے، آلو کی تاز ہ پیداوار بطور بیج نئی کا شت کیلئے موزوں نہیں ہوتی، کا شت سے پہلے خوابید گی کو توڑنا ضروری ہوتا ہے آلو 10تا 12ہفتے پڑا ر ہنے سے خوا بید گی خود بخود ختم ہو جا تی ہے ۔

(جاری ہے)

کا شت سے کم ازکم 10دن پہلے بیج کو سر د خانے سے نکال لیں اور سایہ دا ر جگہ پر رکھیں تا کہ بیج با ہر کے عا م در جہ حرارت سے اپنے آپ کو ما نو س کر لے اوراس میں شگو فے پھوٹ آئیں موسم خزا ں کی فصل کیلئے شر ح تخم 12سو تا 15سو کلوگرام فی ایکڑ استعما ل کریں کیمیائی کاکھادوں میں ڈی ا ے پی سوا 2بو ر ی جمع یو ریا ڈیڑھ بو ری + پو ٹاشیم سلفیٹ دو بو ر ی + زنک سلفیٹ 21فیصد 10کلوگرام یا نائٹرو فاسٹ 5بور ی + پو ٹا شیم سلفیٹ 2بو ری + زنک سلفیٹ 21فیصد 10کلوگر ام فی ایکڑ ڈالیں آلو کی منظور شد ہ کا رڈ نیل ڈیزائیر ی ڈایامنٹ فیصل آباد سفید فیصل آباد سرخ اور ایس ایچ 5کا تصد یق شد ہ بیج استعمال کرکے بہترین فصل حاصل کی جاسکتی ہے ۔