سیلابی ریلے نے دریائے سندہ میں بھانوٹ بچاؤبند کے کچے کے نصف درجن دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

سینکڑوں سیلاب متاثرین کھلے آسمان بے یارومددگار ،ضلع بھر میں اکثر امدادی سامان سرمائیدار،وڈیرے کے کمداروں اور جیالوں کی نذرہوگیا

بدھ 19 اگست 2015 23:20

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سیلابی ریلے نے دریائے سندہ میں بھانوٹ بچاؤبند کے کچے کے نصف درجن دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،سینکڑوں افراد صرف اپنی جانیں بچا کر نکلے، سینکڑوں سیلاب متاثرین کھلے آسمان بے یارومددگار ،ضلع بھر میں اکثر امدادی سامان سرمائیدار،وڈیرے کے کمداروں اور جیالوں کی نذرہوگیا ،ضلع بھر کے بچاؤبندوں پر دریائے سندہ میں پانی کے اخراج نہ ہونے سے مسلسل پانی کے لیکیج سے خطرہ لاحق ،آبپاشی افسران اور عملہ غائب ، ضلع کی سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے محکمہ روینو اور آبپاشی کے کرپٹ افسران کی مبینہ کرپشن کے خلاف 20آگست سے دوروزہ ضلع بھر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلے نے دریائے سندہ میں بھانوٹ بچاؤ بند کے کچے کے علاقے کے جمال حاجانو،قادو کوریجو سمیت نصف درجن دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد صرف اپنی جانیں اور مویشی بچاکر نکلے ہیں جبکے ان کا سب کچھ پانی کی نذرہوگیا ہے ،سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں محکمہ روینیو کے کرپٹ افسران اور عملہ کی جانب سے انہیں کوئی امداد نہ دی جاسکی ہے دوسری نیوسعیدآباد کے کچے کے علاقے میں بائی خان صحبجو گاؤں سمیت دیگر کچے کے دیہات بھی سیلابی پانی کی نظر ہوگئے ہیں پرانا ہالا ملاں سانونی بچاؤبند، کلیاں، درل کھوسو،بچو کھوسو، مٹیاری ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ کے قریبی بچاؤبند سمیت دیگر حساس بچاؤبند کے مقامات پر دریائے سندہ میں چند روز پانی کے اخراج نہ ہونے سے مسلسل لیکیج ہونے سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے جبکے محکمہ آبپاشی کے افسران اور عملہ اکثر بچاؤبند کے حساس مقامات سے غائب ہیں،سروے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیئے حکومت کی جانب سے محکمہ روینیو کو فراہم کیا جانے والا امدادی سامان محکمہ روینیو کے کرپٹ افسران اور عملے نے بااثر وڈیرے،سرمائیدار،بااثر شخصیات اور جیالوں کے حوالے کردیا ہے جس سے حقیقی سیلاب متاثرین امداد سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے لگائی جانے والی کیمپوں میں بھی کئی متاثرین حکومتی امداد سے محروم ہوکر مایوسی کا شکار ہوکر محکمہ روینیو کی کرپشن کے سلسلے میں الزام تراشی کرتے ہیں جبکے کئی بغیر کیمپوں میں بھی بیٹھے ہوئے سیلاب متاثرین کی کوئی امداد نہیں ہورہی ہے اس سلسلہ میں ضلع مٹیاری محکمہ روینیو کے کرپٹ افسران اورعملہ کی مبینہ کرپشن کے سلسلے میں جسقم ایکشن کمیٹی کے ضلعی رہنما عبد الرشید ڈیتھو کے مطابق20 آگست بروز جمعرات سے21آگست جمعہ تک مٹیاری ضلع بھر میں جسقم، پی پی شہید بھٹو، سندہ یونائیٹیڈ پارٹی، سندہ سکار سوسائٹی دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے علاوہ بھوک ہڑتال کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :