اسلام آ باد پولیس کا بہارہ کہوکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،28 افغان باشندوں سمیت 40 مشتبہ افرادگرفتار
جمعرات 20 اگست 2015 22:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) اسلام آ باد پولیس کا تھا نہ بہارہ کہو اور انڈسٹر یل ایر یا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دورا ن 28 افغان باشندوں سمیت 40 مشتبہ افرادکو گرفتارلیا گیا، اسلام آباد وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کو تیز کر نے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے سر چ آپریشنز شروع کردیئے ہیں ، تھانہ بہارہ کہو اور کے علاقے محلہ وزیر آ باد نئی آ بادی سے سر چ آ پر یشن کے دوران 28 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔
جبکہ اسلام آباد کے دیگر نواحی علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تیزی سے کارروائیاں جاری ہیں ۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ ڈھوک موہری نئی آ باد ی محلہ وزیر آ باد میں سرچ آپریشن کے دوران28 افغانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ،دوران تحقیقات ملزمان پا کستا ن میں کو ئی اجا زت نا مہ ، ویز ہ ثبو ت پیش نہ کر سکے جن کے خلا ف مقدمہ نمبر 267/15زیر دفعہ 14فا رنر ایکٹ تھا نہ بھا رہ کہو درج کر لیا گیا ۔
جبکہ ایک ملزم سے 450گر ام چرس بر آمد ہو ئی جس کے خلاف الگ مقدمہ تھا نہ بھا رہ کہو میں درج کر لیا گیا ۔ اسی طر ح انڈ سٹر یل ایریا پولیس نے فیض آ باد اور گردونو اح میں دوران سرچ آ پر یشن 11مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے تما م پولیس افسران کو ہد ایت کی کہ مشتبہ افراد کی نگرانی کرتے ہوئے سیکورٹی کو بہتر بنایا جا ئے ،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اور ان کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا وہ اپنے علا قوں میں زیرتعمیر پلا زوں ، اڈا جا ت، ورکشاپو ں ، سرائے ، گیسٹ ہا وسز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئیں ،سیکو ر ٹی کو مو ثر بنا تے ہو ئے سر چ آ پر یشن کو جا ر ی رکھیں ، داخلی و خا رجی راستو ں پر مشکو ک افراد ، مو ٹر سائیکلو ں ،گا ڑیو ں کی چیکنگ کر یں تاکہ کو ئی شر پسند عنا صراپنے مذمو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.