بھارتی سویابین، سویا آئل کی قیمتوں میں کمی،چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

جمعہ 21 اگست 2015 16:35

ممبئی ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بھارتی سویابین اور سویا آئل کی قیمتوں میں کمی جبکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں سویابین کے اکتوبر کیلئے ترسیل کے معاہدے 0.66 فیصد کمی سے 3140 بھارتی روپے فی 100 کلوگرام میں طے ہوئے جبکہ سویا آئل کے اکتوبر کیلئے معاہدے 0.27 فیصد کی کمی سے 570.10 روپے فی 10 کلوگرام میں طے پائے تاہم چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور چینی کے رواں سال اکتوبر میں ترسیل کے اہم معاہدے 0.56 فیصد اضافے سے 2345 روپے میں طے پائے۔