اسلام آباد ،تھانہ گولڑہ موڑ کی حدود میں دوڑ لگاتی گاڑیاں حادثے کا شکار ،2 افراد جاں بحق، 3شدید زخمی ، مقدمہ درج
جمعہ 21 اگست 2015 21:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ گولڑہ موڑ کی حدود میں گاڑیوں کی ریس کے دوران حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تھانہ گولڑہ کی حدود سیکٹر جی 13 میں شاہد اقبال، مظہر اور عبدالرحمان نامی ملزمان نے آپس مں ی گاڑیوں کی ریس لگائی، ریس کے دوران ملزم شاہد اقبال کی گاڑی کی چھت پر عبدالصمد سمیت دو افراد سوار تھے، تیز رفتاری کے باعث ملزم شاہد اقبال کی گاڑی بیرل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اوپر سوار عبدالصمد سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور سڑک پر موجود تین افراد شدید زخمی ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں جاں بحق ہونے والے عبدالصمد کے بھائی مظہر علی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ریس لگانے والے ملزمان شاہد اقبال، مظہر اور عبدالرحمان کی تلاش شروع کر دی ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل،سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورحنیف عباسی میں تلخ کلامی
-
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،احسن اقبال
-
بھارت: اپوزیشن کے سوشل میڈیا سربراہ گرفتار
-
اسرائیل نے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے زمینی حملے کی تیاری مکمل کرلیں‘لاکھوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
-
آئی کیوب ، قمرمشن خلائی تسخیراور تحقیق میں پاک چین تعاون کی بہترین مثال ہے، پاکستانی سفیر
-
ملت ایکسپریس واقعہ؛ اہلکار کی ضمانت منسوخ، گرفتار کرنے کا حکم
-
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.