راولپنڈی ،عورت فاونڈیشن کے زیراہتمام پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی ٓارڈینینس کے خلاف ریلی کا انعقاد

جمعہ 21 اگست 2015 22:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) عورت فاونڈیشن راولپنڈی کے زیراھتمام پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی ٓارڈینینس کے خلاف ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں آواز ڈسٹرکٹ، یونین کونسلز ، ویلیج فورمز کے ممبران، سول سوساْیٹی ، سابقہ کونسلرز،مزدور، اقلیتی نماؑندوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہویے مس نوشین خرم (ڈسٹرکٹ کو ٓارڈنیٹر )، مس لبنی ارشد (صدر۔

آواز ڈسٹرکٹ فورم )،مس ٹریسا(اقلیتی نما یندہ)اور مس رضیہ سلطانہ(سابقہ کونسلر) نے مطا لبہ کیا کہ پنجاب کالوکل گورنمنٹ ترمیمی ٓآرڈینینس میں پا نچ مخصو ص نشستوں پر بلواسطہ انتخاب کرانے کا فیصلہ عورتوں،نوجوانوں، مزدوروں، اقلیتوں اور دیگر محروم طبقات کو سیاسی عمل میں شمولیت سے روکتا ہے لہذاان پا نچ نشستوں(عورتوں کی دو، مزدورکسان ایک، نوجوانوں کی ایک اوراقلیت کی نشست پر ایک )پر براہ راست انتخابات کرواے جائیں تاکہ خواتین اور نظر انداز طبقات نہ صرف مخصوص نشستوں پرانتخابات میں حصہ لیں بلکہ عام نشستوں پر بھی ٓا یےں تاکہ ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوںْ۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ وہ پہلا سیاسی پلیٹ فارم ہے جو کہ عورتوں، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور اقلیتوں کو صوبائی اور وفاقی قانون ساز اداروں تک پہنچا سکتا ہے۔ مقامی سیاست ترقی ، سیاسی عمل میں شرکت، احساس ملکیت، ذمہ داری، جوابدہی اور شفافیت کا عمل ہی مستحکم جمہوریت کی بنیادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :