قصور جنسی سکینڈل کے متاثرہ بچوں کی وڈیوکلپس فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے لئے درخواست پر وفاق اورپنجاب حکومت سے جواب طلب

جمعہ 21 اگست 2015 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوارالحق نے قصور جنسی سکینڈل کے متاثرہ بچوں کی وڈیوکلپس فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر وفاق اورپنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت کی دوران درخواست گزار کے وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ متاثرہ بچوں کے ویڈیو کلپس مارکیٹ میں فروخت کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ خیبر پی کے میں بچوں سے زیادتی کے حوالے سے موثر قانون سازی کی گئی یے مگر پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لئے ایسے اقدامات نہیں کئے گئے.انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ متاثرہ بچوں کی وڈیوکلپس فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے وفاق اورپنجاب حکومت ،ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو اٹھارہ ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔