عمران خاں کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں عوام کا استحصال کرنے والوں کا راستہ روکیں گے‘ چوہدری قذافی ڈوگرا

جمعہ 21 اگست 2015 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) عمران خاں کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں عوام کا استحصال کرنے والوں کا راستہ روکیں گے تحریک انصاف کا ہر کارکن ملکی استحکام اور عوامی فلاح کیلئے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس واہگہ ٹاؤن کے صدر اور امیدوار برائے چیرمین یونین کونسل ڈوگرائے کلاں چوہدری قذافی ڈوگرا، یونین کونسل برکی سے امیدوار چیرمین چوہدری یعقوب برکی، یونین کونسل منہالہ سے امیدوار چیرمین چوہدری لیاقت سنیارا نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ملکی سیاست میں انقلاب برپا کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کر دیا ہے اسی لیے تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عوام تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہو رہے ہیں آنے والے دور میں تحریک انصاف اور عوام کا ہو گا سرمایہ داروں، وڈیروں، جاگیرداروں، مفاد پرست سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے تحریک انصاف نے اپنی تمام تر توجہ بلدیاتی انتخابات پر مرکوز کر دیں ہیں پنجاب بھر میں تحریک انصاف کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

متعلقہ عنوان :