دھا ن کے کا شتکا ر فصل کی فی ایکڑ ز یا د ہ پیداوار کے حصو ل کیلئے کھیتوں میں جڑ ی بو ٹیوں کو تلف کریں۔زرعی ماہرین

ہفتہ 22 اگست 2015 14:54

سلانوالی۔22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)زرعی ماہرین نے دھا ن کے کا شت کا رو ں کو فصل کی فی ایکڑ ز یا د ہ پیداوار کے حصو ل کیلئے کھیتوں میں جڑ ی بو ٹیوں کو تلف کرنے کی ہد ایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و ہ کھیتو ں کے ا ند ر اور اطرا ف میں ا گی ہو ئی جڑ ی بو ٹیاں تلف کریں ،جڑی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے ز ہر و ں کے استعما ل کی صورت میں ز ہر ڈالنے کے ا یک ہفتہ بعد تک کھیت سے پانی خشک نہ ہونے دیں، تنے کی سنڈ یو ں اور پتہ لپیٹ سنڈ ی کا حملہ اگست میں شروع ہو تا ہے ا س لیے ہفتہ عشر ہ کے وقفہ سے فصل کی با قا عد گی سے پیسٹ سکا ؤ ٹنگ کریں، پیسٹ سکا ؤ ٹنگ کر تے وقت ایک مر بع میٹر کا چو کھٹہ استعما ل کریں اور کھیت کے سا ئز اور شکل کے مطا بق چار مختلف مقا ما ت کا انتخا با ت کریں پھر پو دو ں کی کل تعدا د ا ن میں متاثر ہ شاخیں نو ٹ کریں اور حملہ فیصد معلو م کریں، ا گر کیڑے کا حملہ معاشی حد تک پہنچ جا ئے تو زرعی توسیعی کا رکن کے مشور ہ سے بر وقت تدا ر ک کریں ۔