موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت کے تقاضے بد ل ر ہے ہیں۔ ماہرین زراعت

ہفتہ 22 اگست 2015 14:55

سلانوالی۔22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کر ہ ا رض پر تیزی سے تغیر پذ یر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت کے تقاضے یکسر بد ل ر ہے ہیں، غذائی ضرورت ایک چیلنج کی حیثیت اختیا ر کر ر ہی ہے، آم کے پھل کی مکھی اور غیر ضرور ی زہر و ں کے استعما ل سے آ م کی کوالٹی ایکسپورٹ کی را ہ میں بڑ ی رکاوٹ بننے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں ا س کا ریٹ بھی صحیح نہیں مل رہا، ضرورت ا س امر کی ہے کہ آ م کی کوالٹی کو بہتر سے بہتر بنا کر ا س کی ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جا ئے، بہتر ین ایکسپورٹ کوالٹی آم کے عالمی ما رکیٹ میں مناسب نر خ مل سکتے ہیں، حکومت پنجاب کا کثیر ما لیت سے صوبہ کے 30اضلا ع میں فروٹ فلائی کے خاتمہ کیلئے پروجیکٹ کا آغا ز خوش آئند ہے جس کے تحت آم پیدا کرنے وا لے 10اضلا ع میں 50ہزار ایکڑرقبہ کیلئے میتھائل یو جی نا ل پر و ٹین ہائیڈریڈ اور جستی پھندے آم کے با غبا نو ں کو رعائتی قیمت پر فروخت کیے جائیں گے ۔