ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے گیس پائین میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ پچاس خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم
پیر 24 اگست 2015 22:44
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے تعاون سے ضلع دیامر کے علاقے گیس پائین میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ پچاس خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ امدادی سامان ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین محمد ولی، صوبائی سکریٹری نورالعین، ڈیزاسٹر منیجمنٹ منیجر شفیق احمد و دیگر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے گیس پائین کا دورہ کرکے متاثرین میں تقسیم کئے، جن میں خیمے، کمبل،ترپال شیٹس،کچن کا سامان،تیل کی بخاریاں،پانی کے کین،ہائی جین کٹس اور دیگر گھریلوے استعمال کی چیزیں شامل تھیں۔
امدادی اشیاء کی تقسیم کے موقع پرانتظامیہ کا عملہ اور ٹیلی نار پاکستان کے نمائندے بھی موقع پر موجود تھے۔ سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین محمد ولی نے کہا کہ قدرتی آفات اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک قسم کی ازمائش ہے جسے روکنا انسان کی بس کی بات نہیں تاہم مصیبت کی اس گھڑی میں ہلال احمر سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ادارہ اپنا ہرممکن کردار ادا کررہا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.