ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کا ویڈیو پیغام منظرعام پرآگیا

اﷲ کا شکر ہے مجھے دوسری زندگی ملی، ڈاکٹروں کی محنت اور عوام کی دعا سے میں زندہ ہوں، رشید گوڈیل

پیر 24 اگست 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کا وڈیو پیغام منظرعام پرآگیا ہے۔مقامی اسپتال میں زیرعلاج زخمی رکن قومی اسمبلی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اﷲ کا شکر ہے مجھے دوسری زندگی ملی، ڈاکٹروں کی محنت اور عوام کی دعا سے میں زندہ ہوں۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو نامعلوم دہشت گردوں نے18اگست کو کراچی میں گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔انہیں 6 گولیاں لگیں تھیں۔اس قاتلانہ حملے میں رکن قومی اسمبلی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔